12 ستمبر 2011 - 19:30

بیروت کے ایک سیاسی مبصر پروفیسر محسن صالح نے بحرین میں جاری مظالم پر عرب لیگ کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک اور سعودی عرب بحرین میں وحشیانہ تشدد آمیز کاروائيوں کی حمایت کررہے ہیں۔ لبنان کے اس سیاسی مبصر نے کہا کہ بحرین کی حکومت ایران یا یورپ کی بین الاقوامی تنظیموں کو بھی بحرین آنے کی اجازت نہیں دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اور عرب ملکوں کے انسانی حقوق کے اداروں نے بحرین کے حالات پر آنکھیں بند کرلی ہیں اور ملت بحرین کے قیام کو نظر انداز کررہےہیں۔ محسن صالح نے کہاکہ سعودی عرب جیسے ملک امریکہ کے حکم پر آل خلیفہ کی حمایت کررہےہیں اور بحرین پر لشکر کشی کرچکے ہیں تاکہ آل خلیفہ کو نہتے عوام کو کچلنے میں مدد دے سکیں۔  ............

/169